17 مئی، 2013، 9:50 PM

شام

دیر الزور میں درجنوں سلفی وہابی دہشت گردہلاک

دیر الزور میں درجنوں سلفی وہابی دہشت گردہلاک

مہر نیوز/17 مئی /2013ء:شام کے علاقہ دیرالزور میں شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العہد سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ دیرالزور میں شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دیرالزور کے الخطین علاقہ میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیمیں درجنوں دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔ادھر شامی فوجیوں نے مسلح افراد کی 4 گاڑیوں کو ادلب میں تباہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شامی فوج کی سلفی وہابی دہشت گردوں پر مضبوط گرفت کے بعد دہشت گردوں کے حامی ممالک اب مذاکرات پر رضامندی ظاہر کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو امریکہ کی سرپرستی میں ترکی، سعودی عرب، اسرائيل اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1821973

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha